پاکستانی خبریں

بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلم دشمنی کی ایک اور واضح مثال سامنے آگئی, تفصیلات جانیے اس خبر میں

بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مسلم دشمنی کا ایک اور ثبوت اس وقت سامنے آیا جب دارالحکومت دہلی میں قائم فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کا نام آنجہانی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کے نام بدلنے کا یہ فیصلہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے)نےکیا ہے،ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے سابقہ صدر بھی تھے۔ارون جیٹلی کا 24 اگست کو طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا، وہ 1999 سے 2013 تک ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے تھے۔

ارون جیٹلی کے متعلق سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتے تھے اور پارٹی کی سوچ و فکر انہی کے خیالات کی عکاس تھی۔ڈی ڈی سی اے کے صدررجت شرما کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان 12 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔بی جے پی کی حکومت جب سے برسراقتدار ائی ہے اس وقت سے تسلسل کے ساتھ وہ ایسے تمام قدیمی شہروں کے بھی نام تبدیل کررہی ہے جو مسلمانوں کے نام پر ہیں اور یا پھر ان کی بنیاد مسلمانوں نے رکھ کر ان کا کوئی نام تجویز کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button