پاکستانی خبریں

آخر نیب نے شہبازشریف سے رہائش گاہ پر تفتیش کا فیصلہ کیوں کیا موخر؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف سے رہائش گاہ پر تفتیش کا فیصلہ موخر کردیا۔ نیب حکام نے شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہبازشریف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں تفتیش کیلئے ان کے گھر جانا تھا تاہم نیب نے شہبازشریف سے رہائش گاہ پر تفتیش کا فیصلہ موخر کردیا اور انہیں دوبارہ طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے نیب آفس میں ہی تحقیقات ہوں گی۔ شہبازشریف کودوبارہ طلبی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے ۔

Related Articles

Back to top button