پاکستانی خبریں

یوم یکجہتی کشمیر: شیخ رشید کا لال حویلی بند کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے یوم یکجہتی کشمیر پر کل لال حویلی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وزیر ریلوے نے پولی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے اور عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں لڑیں گے، افواہیں پھیل رہی ہیں کہ ٹرمپ عمران خان کو دھوکا دے رہا ہے۔

وزیر ریلوے نے دس محرم کے بعد پاک بھارت سرحد کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دورے میں قوم کا بچہ بچہ فوج کےساتھ ہوگا،ستائیس ستمبرکو وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کردارسے مطمئن نہیں ہوں،جس نے کشمیر یوں کے ساتھ دھوکہ کیاوہ مودی کا یار ہوگا،شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کوسمجھیں۔

وزیر ریلوے نے جڑواں شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مرض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولی کلینک اور پمز میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے جگہ خالی رکھی جائے،ڈینگی ملک بھر میں خطرناک صورت حال اختیار کررہا ہے ،ہر ہفتے ہسپتالوں کا دورہ کروں گا،پمز اور پولی کلینک میں جگہ خالی رکھنے پروزیراعظم سے درخواست کروں گا۔

شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جدو جہد تاریخ کا حصہ ہے،کل بارہ بجکر تیس منٹ پر عمران خان کی کال پر لال حویلی کو بند کریں گے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اگر بیمار ہے تو اسکو اسپتال منتقل ہونا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button