پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان سےگورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات وزیراعظم آفس ‏میں ہوئی میں ہوئی۔ رضا باقر نے وزیراعظم کو سٹیٹ بینک اور مالیاتی معاملات سے متعلق بریفنگ ‏دی۔ وزیراعظم اور گورنر سٹیٹ بینک کے درمیان ملاقات میں ڈالر کی قدر میں استحکام سمیت زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی تبادلہ خیال کیا ‏گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رضا باقر کی جانب سے شرح سود اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے معاملات پر ‏بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

Back to top button