پاکستانی خبریں

مصطفی کمال کی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج معطلی عدالت میں چیلنج

بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج سید مصطفی ٰکمال کی معطلی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا، مئیرکراچی کے معطلی نوٹیفکیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات کی نااہلی کے باعث شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی اور شہر پانی میں ڈوبا رہا، وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق مصطفیٰ کمال نے شہرکا کچرا صاف کرنے کے لیے 90 روزکا چیلنج قبول کیا لیکن پروجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی کے اگلے روز ہی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا۔
مئیر کو اگر مصطفیٰ کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے ، شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، مئیروسیم اختر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مئیر کراچی، مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button