پاکستانی خبریں

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کے اکاؤنٹس خالی ہونے لگے، 13 ارب ریکور

نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، عبدالغنی مجید، یونس قدوائی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کئے ہیں اور13 ارب روپے سے زائد رقم برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائی۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، عبدالغنی مجید، یونس قدوائی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کئے ہیں اور 13 ارب روپے سے زائد رقم برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائی ہے جب کہ 41 ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، 21انکوائریاں اور 12انویسٹی گیشن جاری ہیں۔

نیب راولپنڈی نے تقریباً 51 ارب 46لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک منجمد کی ہیں۔ یہ بات انکو نیب راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر بتائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ان کی ٹیم نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلاخوف وخطر کام کریں۔ تمام مقدمات ملزمان کے سماجی رتبہ کو دیکھے بغیر میرٹ پر نمٹائے جائیں۔ نیب افسران بااثر افراد کے خلاف وائٹ کالر کرائم کے مقدمات نمٹا رہے ہیں تاہم ہر ملزم کا احترام کیا جائے اور اسے الزامات پر موقف پیش کرنے کیلیے پورا موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا اور مقدمات پر پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔

Related Articles

Back to top button