بختاور بھٹو زرداری کا کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کے لیے بنائے گئے کنویں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی کو پانی کے گندے کنویں میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ اسے سنبھالنا کراچی میونسپل کارپوریشن کے بس کی بات نہیں ہے۔
#KarachiZoo should be shut down because it is clearly beyond the capacity of KMC. https://t.co/F7rzm0ss8a
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 14, 2023
یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی پناہ گاہ میں موجود ہتھنی جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی، ہتھنی کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو کراچی بلایا گیا تھا۔
ہتھنی نور جہاں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔