پاکستانی خبریں

عدالت کا رات ایک بجے تک دکانیں اورمارکیٹیں کھولنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عید تک رات ایک بجے تک دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ امریکا میں کوئی اپنےگھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا، 2020 کے سروے میں پانی کی زیر زمین سطح میں کمی رک گئی تھی۔

عدالت نے محکمہ واسا کو انڈر گرؤانڈ پانی کے لیول کو دوبارہ چیک کرنے اور ساتھ ہی رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری سے متعلق پلان جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرنے اور شہر میں پولن لیول کو کم رکھنے کی بھی ہدایت دی گئ

عدالت نے شہر میں عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button