پاکستانی خبریں

بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک حمایت نہ بھی کریں تو بھی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی، پُر امن جدو جہد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر ان ممالک میں کام کرنا ہے جہاں انسانی حقوق کی اہمیت ہے۔

فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کے دروازے کھٹکھٹانے امریکا آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

Related Articles

Back to top button