پاکستانی خبریں

جہانگیر ترین گروپ اہم مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی کی شرکت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ لیے اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کی مشاورت اجلاس ہوا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، وزیراعظم کےمعاون خصوصی عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ سمیت ترین گروپ کے سابق ارکا ن پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اور اجلاس میں ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گروپ کےکچھ ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانےکی تجویز دی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ بھرپور کردار ادا کرے گا اور ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کیے جائیں گے۔

اجلاس میں شرکا کی رائے تھی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیا، پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنماعمران خان کی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button