پاکستانی خبریں

پنجاب حکومت کا تعلیمی میدان میں اہم قدم، بےروزگاروں کیلئے نئی اسکیم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری کالجوں میں ساڑھے4ہزاکالج ٹیچر انٹرنزکی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی، رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری کالجوں میں ساڑھے4ہزاکالج ٹیچر انٹرنزکی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی، 400 خالی اسامیوں پراقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔

رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو موقع دیا جائے گا، سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔

یاد رہے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا ہے، جس میں 85 فیصد سے زائد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا، پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے اور بچے کچھ نیا نہیں سیکھ پاتے۔

Related Articles

Back to top button