پاکستانی خبریں

آرمی چیف اور چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کِلیانگ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

جنرل ژو کِلیانگ نے وفد کی سطح پر مذاکرات کے بعد بری فوج کے سربراہ سے معاونین کے بغیر بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی باہمی دفاعی تعاون میں اضافے کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔بری فوج کے سربراہ نے کشمیر سمیت تمام اہم امور پر چین کی حمایت کو سراہا ہ۔

ژو کِلیانگ نے کہا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے آزمودہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔بعد میں دفاعی تعاون کوفروغ دینے اور پاک فوج کے استعداد کار بڑھانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button