پاکستانی خبریں

میئر کراچی وسیم اختر کی مصطفی کمال پر عنایتیں، اپنے حریف کو انتہائی اہم عہدے سے نواز دیا مگر کیوں؟ جانیے اس خبر میں

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کردیاہے،مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کردیاہے ۔مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفی کمال رضا کارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔

مصطفی کمال نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے چیئر مین چاروں اضلاع میں ذمہ داریاں چھوڑ دیں ، میں چار ج لینے آرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کراچی کی میونسپل ذمہ داریاں میرے حوالے کردیں۔

واضح رہیں کہ مصطفی کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تین ماہ میں کراچی کو صاف کردیں گے جس پر میئر کراچی نے کہا کہ وہ تین ماہ میں کراچی کو صاف کرکے دکھائیں اوراب ان کا پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button