پاکستانی خبریں
مودی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کیا رونا دھویا، کیا واقعی پاک بھارت جنگ روایتی سے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے؟
سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت خطرہ یہی نظر آتا ہے کہ پاک بھارت جنگ روایتی سے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ جو بھی حالات ہوں۔ اس میں امکانات کومدنظر رکھنا پڑتا ہے ۔ اس وقت خطرہ یہی نظر آتاہے کہ پا ک بھارت جنگ روایتی سے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے ایسے میں معاملات کو ٹھنڈا رکھنا ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ مذاکرات شروع ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر مشروط مذاکرات چاہتاہے لیکن بھارت مذاکرات نہیں کرناچاہتا اور یہی مودی نے ٹرمپ کے ساتھ رونا رویا ہے اورٹرمپ کو ثالثی کا نہیں میں جواب دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جو گفتگو ہم نے سنی ہے وہ بہت دھیمی تھی جو ایک غیرفطرتی انداز میں تھی ۔