پاکستانی خبریں

عمران خان عدالتی احکام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں: شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالتی احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار کر کے عدالتی احکامات کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے عدالتی احکامات نہ ماننے کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر آج عمران خان گرفتار نہ ہوئے تو کل کوئی عدالتی احکامات پر گرفتاری نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے غلط کام نہیں کیا تو لوگوں کو کیوں جمع کر رہے ہیں، لاڈلے کے لیے الگ قانون بلکہ کوئی قانون ہی نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور عام آدمی کےلیے قانون یکساں نہیں، اس لاڈلے کے ساتھ ہمیشہ قانون سے ماورا برتاؤ کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button