گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے: شیری رحمان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر سیری رحمان نے کہا ہے کہ 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزاسرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے "خوشگوار” تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات” کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔ عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے،یہ الیکشن نہیں "سلیکشن فریم ورک” کی تلاش میں ہیں۔سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاؤں پکڑ رہے۔
اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے "خوشگوار” تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات” کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 4, 2023