پاکستانی خبریں

جڑواں شہروں کے باسی ہو جائیں خبردار! ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے جاری تیز بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

جڑواں شہروں میں صبح سے جاری بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، شہر کا موسم سہانا ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم راولپنڈی میں صورتحال پریشان کن ہو گئی ہے۔

راولپنڈی کے قریب نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے نو فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کی سطح مزید پانچ فٹ تک بلند ہوئی جس کے باعث پانی پندرہ فٹ تک پہنچنے کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ بارش سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، بنوں، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button