پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی جانب سے طلبی کا نوٹص جاری کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق فرخ حبیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

فرخ حبیب کو ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہیں 21 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ ”پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا، اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔“

فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ ”شہباز شریف، رانا ثنا جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہے کرلو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے انشاللہ۔“

Related Articles

Back to top button