پاکستانی خبریں

چند حضرات کےلئے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے: وفاقی وزیر سائنس

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جنگیں خود لڑنی پڑتی ہیں، اپنے مفادکا خود تحفظ کرناہوتا ہے، ایک طبقہ دوسرے ملک کی خاطرذاتی مفاد قربان کردیتا ہے۔

،تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں، ہر ملک اپنے مفاد کے فیصلے کرےگا، متحدہ عرب امارات کے اقدام سے پاکستان کو مایوسی ہوئی، مسئلہ کشمیر پاکستان کا نہیں، عالمی انسانی حقوق کامسئلہ ہے، اگرکوئی قیادت مسلمان بھائیوں کی تکلیف محسوس نہیں کررہی تو کیا کہاجاسکتا ہے۔

یواے ای میں مودی کو اعزاز سے نوازنا پاکستانی معاشی پالیسی کی کمزوری نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مودی سرکار کومذاکرات کی دعوت دی، بھارت امن کی طرف جانا چاہتا ہے توہم تیار ہیں، جی7 اجلاس میں کشمیر میں کرفیو پر بات کی گئی، پاکستان کی سفارت کاری درست سمت میں جارہی ہے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان سفارتی جنگ جیت چکا ہے، دنیا نے تسلیم کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ اقوام متحدہ میں اہم تقریر کرنے جارہے ہیں، مودی نہیں چاہتا مسئلہ کشمیر پرعالمی قیادت بحث کرے، مودی سرکار نے دنیا سے چھپانے کےلئے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے۔

عالمی میڈیا مودی اقدامات کو نازی جرمنی سے تشبیہ دے رہا ہے۔ نریندرمودی بری طرح پھنس گیا ہے،مسئلہ کشمیر پرپورا بھارت تقسیم ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا دیکھ رہی ہے، کشمیر پر پاکستان کا سفارتی اورسیاسی نظریہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی پر3سال میں کروڑوں خرچ ہوگئے، چند حضرات کےلئے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے۔

کھالوں کی قیمت کم ہونے سے لگتا ہے فضل الرحمان بالکل فارغ ہوجائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 21واں روز ہے، مودی سمجھتا ہے کشمیر پر لکیر لگانے سے علاقہ بٹ جائےگا، مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں زندگی تنگ کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوَں نے قربانیوں کی داستان رقم کردی ہے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کوبھی سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button