پاکستانی خبریں

خوبصوتی میں بے مثال، عالیشان محل اب عوام کیلئے کھل گیا

وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میںں وزیراعظم نے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی، وزیراعظم نے دیگر سرکاری ریسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھولنے کااعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤسسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی ان کی تزئین و آرائش پر خرچ ہو گی۔

پرفضا مقام حسین نظارے، خوبصوتی میں بے مثال، عالیشان محل جیسی جگہ جو دیکھے وہ دیکھتا رہ جائے۔ نتھیا گلی میں 1923میں تعمیر ہونیوالا گورنر ہاؤس آٹھ کمروں پر مشتمل ہے اور یہ 76 کنال پر پھیلا ہوا ہے جو خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے۔

گورنر ہاؤس میں فرنیچر، دیکھنے کے قابل ڈیکوریشن، وسیع ڈائننگ ہال، ڈرائنگ روم اور خوبصورت پارک موجود ہے۔ اب عوام بھی تاریخی جگہ کی سیر کر سکیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button