پاکستانی خبریں

بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے: فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔ کراچی آج کچرا کنڈی بن چکا ہے، جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے…

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے،آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔

بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 25, 2019

 عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کر کے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے،مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کر چکی ہے۔سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 25, 2019

پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی۔ عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 25, 2019

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کر کے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے، مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کر چکی ہے،سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔

معاون خصوصی نے چیئرمین پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے، سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں،کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button