پاکستانی خبریں

پشاور دھماکا: خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں آج (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے کیا ہے، آج صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 59 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دھماکے کے بعد صورتحال کا ازخود جائزہ لینے کے لیے پشاور کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر کی جانب سے دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی جب کہ آئی جی کے پی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعظم کے ساتھ ہنگامی دورے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔

Related Articles

Back to top button