پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پر بھارت خلاف آج احتجاج کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پر لوگ بھارتی محاصرے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت جوان ہے۔

سرینگر میں حریت قیادت کی اعلان پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ نڈر کشمیری نوجوان تمام رکاوٹیں توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔

بھارت نے کشمیریوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ یہ ظلم آخر کب تک، یہ بندشیں آخر کیوں، ظلم کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، کشمیری کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کے دفتر تک مارچ ہو گا۔

جگہ جگہ چسپاں پوسٹرز میں حریت رہنماؤں نے شہریوں سے کرفیو توڑ کر گھروں سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔قابض فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

موبائل سروس بند، انٹرنیٹ معطل، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت جوان ہے، نوجوان بھارت سے وادی کا قبضہ چھڑانے کے لیے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک لے آئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button