پاکستانی خبریں

بلاول جیل میں جا کرنوازشریف کو مل کر سوال کریں،سکردو میں چیئرمین پیپلز پارٹی کے تقریر پر فردوس عاشق اعوان کا رد عمل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں،بلاول جیل میں جا کرنوازشریف کو مل کر سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات…

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگویب سائٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرااعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا،خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات بولی نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

Related Articles

Back to top button