پاکستانی خبریں

روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی کی خدمات کرنی ہے، روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا رہا، نیا سال ترقی، خوشحالی اور امن کا سال ہوگا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی کی خدمت کرنی ہے، روشنیوں کے شہرکو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، ہمیں مل کر کراچی کی خدمت کرنی ہے، گزشتہ سال ایک سیاسی جماعت نے پورے پاکستان کو پریشان کرکے رکھا، جب مقصدعوامی خدمت کا ہو تو فرد واحد کی سازش اہمیت نہیں رکھتی۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں آپ کے پاس کتنے اختیارات ہیں، میں سمجھتا ہوں اختیارات کے نا ہونے کا رونا بھی بند ہونا چاہيے، افہام و تفہیم، محبت اور بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے کا قائل ہوں۔

Related Articles

Back to top button