پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی قیادت کا پہلا برس ملک کو استحکام اور دوسرا سال پاکستان کی تعمیر کا ہے: فردوس اعوان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا جس کے دوران پی ٹی آئی قیادت نے پہلے برس ملک کو استحکام دیا اور دوسرے سال پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دینے اور مواصلات کے لیے نئی پالیسی بنائی، حکومت نے کئی ممالک کو ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جبکہ ٹیکس وصولی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عام شہریوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ کشمیر کاز کیلئے حکومتی کارکردگی پر وزیراعظم کا خطاب ملتوی کیا گیا،پاکستان کے ہر ادارے کو ریفارمز کی ضرورت تھی، عمران خان نے ہر ادارے میں ریفارمز متعارف کرائیں، وزیراعظم ہر وزارت کے شعبے کی ریفارمز خود دیکھتے ہیں،پوسٹل سروس پہلی بار منافع کی طرف بڑھ رہاہے،ایف بی آر کو بااختیار بنایا جا رہا ہے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور ملکی خزانہ یا قوم کی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا بھی تنگ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوجوان پروگرام کا آغاز کیا اسی طرح موجودہ حکومت نے جس طرح مسئلہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی، ہم نے کشمیرکاز کے لیے سیاسی معاملات پس پشت ڈال دیے اور اب وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button