پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں، بہت دیر ہو جائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

Back to top button