پاکستانی خبریں

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گری عدالت میں احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

بابراعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

Related Articles

Back to top button