پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے دورے کے موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لیے حمایت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

Related Articles

Back to top button