پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کیلئے پیغام جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی نیوکلیئر ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے ، بھارتی ایمٹی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھوں میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو بھی متاثر کرے گا، بھارت فاشسٹ، نسل پرست ہندو نظریے اور لیڈشپ کے قبضے میں ہے جیسے کہ جرمنی کو نازی نظرنے نے قبضے میں کر رکھا تھا ، اس وادی میں 90 لاکھ کشمیری خطرے میں پڑ گئے ہیں جو کہ دو ہفتوں سے محاصرے میں ہیں، خطرے کی گھنٹیاں بجنی جاہئیں ، اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہو رہا ہے، مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے ،پہلے ہی چالیس لاکھ مسلمان کشمیری قید خانوں اور شہریت کی منسوخی کا سامنا کر چکے ہیں، دنیا کو اب اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ جن بوتل سے باہر نکل چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کی نفرت اور نسل کشی کی ڈاکٹرائین عروج پر ہے، اگر عالمی دنیا نے اسے روکنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے تو یہ پھیلتی چلی جائے گی۔

 

Related Articles

Back to top button