پاکستانی خبریں

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے: اعجاز چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں، ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز، ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔

خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے عمران خان کے حالیہ بیانات کی مونس الٰہی اور پرویز الٰہی نے نفی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button