پاکستانی خبریں

ظلم کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا مظلوموں کے؟ مشال ملک کا دنیا بھرسے سوال

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آج بھارت یوم آزادی منا رہا ہے جبکہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین لیا ہے، آج دنیا بھر سے پوچھتی ہوں وہ ظلم کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا مظلوموں کے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستانی بھی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، ہم پاکستان کو کہتے ہیں جب تک ہمیں آزادی نہ ملے ہمارا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button