پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر ہوا تو حالات خراب ہونگے: شیخ رشید کا ٹویٹ

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں آج ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اگر یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم کوما میں ہے۔ اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

Related Articles

Back to top button