پاکستانی خبریں

گورنر پنجاب سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کیلئے ان ایکشن

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کے لیے وائس چانسلرز کو مراسلہ بھجوادیا۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹریونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کے تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں لیکن پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں کوئی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈے کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے، یونیورسٹیزکو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

 

 

Related Articles

Back to top button