پاکستانی خبریں

پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل

 ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین نے کہا کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے تمام ڈویژن میں فلو میٹرز لگائے جا رہے ہیں۔

،ان خیالات کااظہار انھوں نے واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں فری میگا میڈیکل کیمپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ جس اضلاع میں پانی کی کمی ہوگی وہاں پانی کی مقدار بڑھائی جائے گی۔
یہ باتیں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر صلاح الدین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں، واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر ایم ڈی سیکریٹریٹ نائنتھ مائل کارساز شاہراہ فیصل پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے مشترکہ تعاون سے میگا فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا میڈیکل کیمپ بغیر وقفہ کے شام 4 بجے تک جاری رہا، میڈیکل کیمپ میں پروفیسر نرگس کی سربراہی میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مفت معائنہ کرتے ہوئے ملازمین کو ضرورت کے مطابق علاج و ادویات تجویز بھی کی۔

میڈیکل کیمپ میں الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، کولیسٹرول، سی بی سی، بلڈ شوگر اور ہڈیوں کے مختلف فری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button