پاکستانی خبریں

سینیٹ اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل، حکومت نے 4 بل منظور کرالئے

پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر چیئرمین ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

ایوان بالا کے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، چئیرمین ڈائس کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ اپوزیشن کے شور شرابہ کے دوران حکومت نے 4 بل منظور کرالئے۔

پاکستان تحریک انصاف ارکان نے سینیٹ اجلاس کو ایک مرتبہ پھر مچھلی منڈی بنا دیا، مسلسل تیسرے روز ایوان کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی، متنازع ٹوئٹ کرنے پر گرفتار اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کیخلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود حکومت کی جانب سے مجموعہ فوجداری قوانین ترمیمی بل 2021ء، زیر حراست موت و تشدد پر امتناع و سزا ترمیمی بل 2022ء، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2022ء اور انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ترمیمی بل 2022ء کثرت رائے سے منظور کروالئے گئے۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

Back to top button