پاکستانی خبریں

توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن فیصلہ کل سنائے گا

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف دائر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر فول پروف سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائے کیونکہ فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کارکنان کے جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button