پاکستانی خبریں

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست کونسا شہر ہے؟ 

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست کونسا شہر ہے؟ تفصیلات کے مطابق صوبے پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی اسموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز تک اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا تھا جب کہ دہلی دوسرے نمبر پر موجود تھا، اس وقت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 265 رہا۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button