پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 2 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

رہورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 3، 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولدغازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان اورشیر عالم عرف عمرولد گل حیدرسکنہ جنگلی نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل وضلع پشاور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف خان کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط پر کالعدم ٹی ٹی پی کا موقف سامنے آگیا

یہ دہشت گر داسلام آباد کیپیٹل پولیس ، سیاسی رہنماؤں،لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اورمستقبل میں سیاسی اجتماعات اورسرگرمیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے،یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردحملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروئیوں میں شامل تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا، دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر دیا گیاہے۔

 

Related Articles

Back to top button