پاکستانی خبریں

عاطف خان کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط پر کالعدم ٹی ٹی پی کا موقف سامنے آگیا

خیبرپختونخوا کے وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کے نام سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کالعدم تحریک طالبیان پاکستان کا موقف سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عاطف خان کے نام سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ان کی تنظیم کی جانب سے عاطف خان کو بھتے کیلئے کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر عاطف خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے 80 لاکھ روپے بھتےکا خط بھیجا گیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button