پاکستانی خبریں

کیا ایک ہی مسجد میں دو دفعہ عید کی نماز ہو سکتی ہے؟ جانئے مفتی منیب کا موقف

کراچی میں شدید بارش کے باعث عید گاہوں، میدانوں اور پارکوں میں بارش کے پانی کی موجودگی پر معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے چھوٹی مساجد میں بھی نماز عید کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ آج کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے لیکن شہر میں گزشتہ دو روز سے شدید بارش جاری ہے۔

کراچی کی بیشتر مساجد میں رش کے باعث نماز عید کے لیے مساجد کے باہر گلیوں اور سڑکوں پر بھی انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن امسال بارش کے پانی کی موجودگی کے باعث کئی علاقوں میں مساجد کی انتظامیہ کو مسائل کا سامنا ہے۔

اس حوالے مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کے رش کے باعث دو مختلف اوقات میں نماز عید ادا کی جاسکتی ہے لیکن ایک ہی مسجد میں دو بار نمازعید کے لئے امام بھی دو ہونا ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button