پاکستانی خبریں

سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل میں کون کون سی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں؟ پنجاب حکومت نے سب تفصیلات بتا دیں

پنجاب حکومت نے جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا۔
شہباز شریف نے چیف سیکرٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکرٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں۔
 
ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔  ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔

Related Articles

Back to top button