پاکستانی خبریں

چین کا بڑا اعلان

بیجنگ میں اپنی چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ اڑھائی گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کے پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی…

انہوں نے کہا کہ چین نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات یک طرفہ ہیں جن سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہوگئی ہے۔

وانگ ژی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن اور استحکام خطرے میں پڑسکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے چینی ہم منصب نے بھی تائید کی ہے کہ جموں وکشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button