پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ کوٹیلی فون کر دیا، مگر کس لیے ؟ جان کر آپ بھی حیران ہوئے بنا رہ نہ پائیںگے

وزیر اعظم عمران خان کا بحرین کے بادشاہ کوٹیلی فون ،بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی بارے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان نے بحرین کے بادشا ہ شیخ حمد بن خلیفہ کوفون کرکے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری سے آگا ہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے ، عالمی برادری بھارت کے رویے کا نوٹس لے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے رویئے کوسختی سے مسترد کرتاہے ۔عالمی برداری کی جانب سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا۔ اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔

Related Articles

Back to top button