پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی گھنانے اقدام کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 189 ممالک کی پارلیمنٹس کو خط لکھا ہے، اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے گھناؤنے اقدام نے خطے کی گھمبیر صورت حال کو سنگین کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوز جرائم پر آواز بلند کریں، خطوط کے ذریعے آرٹیکل 35 اور 370 کے خاتمے سے پیدا صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 الف، 370 کا خاتمہ عوام سے تاریخی دھوکا ہے، بھارت کے غاصبانہ اقدام نے کشمیریوں کو ملکیتی حقوق سے محروم کردیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی آئین کشمیر کے پر امن حل کے لیے عالمی قراردادوں کا کاربند تھا، آرٹیکل کا خاتمہ سلامتی کونسل کے منافی ہے، بھارت نے خود مختاری سے محروم کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھا کہ کشمیری قیادت کو گرفتار کرنے سے وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں، مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرکے مواصلاتی رابطے بند کردئیے گئے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ کشمیر کی کٹھ پتلی قانون ساز اسمبلی کو معطل کرکے گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے، بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھا کہ نیوکلیئر ممالک میں ایسی صورت حال دنیا کے لیے خطرات لاحق کرسکتی ہیں، موجودہ صورت حال پر پاکستان کی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورت حال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Back to top button