پاکستانی خبریں

کابل ڈرون حملے میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کی تردید

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایمن الظواہری پر امریکی ڈرون حملے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی شواہد نہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کردیا کہا چینی علاقائی حدود کا مکمل احترام اور ون چائنا پالیسی کے حامی ہیں۔

عاصم افتخار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 سے شدید تر ہوتے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ کہا مودی ہٹلر اور 9 لاکھ غاصب فوج کے انسانیت سوزمظالم بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ماند نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔

 

Related Articles

Back to top button