پاکستانی خبریں

مریم نواز گرفتاری: مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں کس نے جمع کرائی اور وزیر اعظم سے متعلق کیا بڑا بیان دے دیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اور صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

 تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے،کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنی نالائقی کا بدلہ مسلم لیگ ن سے لے رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ثابت ہو چکا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا عمران نیازی نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے ختم کی،پاکستان کی سرحدوں پر جنگ کے سائے منڈلارہے ہیں لیکن عمران نیازی اپوزیشن کی زبانیں بند کرارہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جعلی کیس میں گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتا ہے، نیب ایک ڈکٹیٹر کا بنایا قانون ہے اور آج بھی ڈکٹیٹر شپ کے ذریعے ہی چلایا جارہا ہے، نیب کرپٹ حکومتی وزراء اور اتحادیوں کیلئے پناہ گاہ بن چکا ہے ،مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Back to top button