پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 3 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی انتخابت کے خلاف لیگی رہنما شجاع الرحمان ملک جب کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کئی برسوں سے مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی کا اجلاس ہی نہیں ہوا جب کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی انتہائی کم تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

Related Articles

Back to top button