پاکستانی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مہمند، چارسدہ، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، قصور، بنوں، پنڈدادن خان، راولاکوٹ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 5.9 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے خوف سے لوگ نیند سے اٹھ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

Related Articles

Back to top button