پاکستانی خبریں
سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے اور دہلی کے لال قلعے پر، علی محمد خان کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ جوجنگ نریندرا مودی نے شروع کی ہے اس سے کشمیر پاکستان کاحصہ بنے گا ، سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے اور دہلی کے لال قلعے پر اسلام کا پرچم لہرائے گا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ جوجنگ نریندرا مودی نے شروع کی ہے اس سے کشمیر پاکستان کاحصہ بنے گا ، سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے اور دہلی کے لال قلعے پر اسلام کا پرچم لہرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اور کشمیر ی ایک ہی ہیں جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے ساتھ جوکچھ ہو رہا ہے ، وہ خالی زمین پر سورہے ہیں ، ان کوچادر نہیں دی جارہی ، علی گیلانی بھی نظر بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت بہت جذباتی ہے ، اپوزیشن اور حکومت میں کوئی تقسیم نہیں ہے ۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ غزوہ ہند کے بارے میں حضور ﷺ کی حدیث موجود ہے ، نریندرا مودی مسلمانوں کا قاتل ہے، اس لئے باتوں کی بجائے عملی اقدامات زیادہ سامنے آنے چاہئے ۔